چنڈی گڑھ،24؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ریاست کی بی جے پی-جے جے پی حکومت کانگریس حکومت کی طرف سے غریبوں کو دیے گئے حقوق کو آہستہ آہستہ چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’غریب خاندانوں کے بچوں کو بھی کانونٹ اسکولوں میں داخلہ ملنا چاہیے، اس طرح کا انتظام کانگریس پارٹی نے کیا تھا، لیکن ریاستی حکومت غریب خاندانوں اور ان کے بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔‘‘
کماری شیلجا نے آج یہاں کہا کہ یکم اپریل سے تعلیمی سیشن شروع ہو گیا ہے۔ اسے شروع ہوئے 9 ماہ ہو چکے ہیں لیکن آج تک غریب گھرانوں کے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں داخل نہیں کیا گیا۔ اگر اگلے چند دنوں میں ان بچوں کو داخلہ مل بھی جاتا ہے تو وہ تین ماہ میں اپنا نصاب کیسے مکمل کر پائیں گے، یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔